• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں، شہباز گل


وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مجھ پر اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکوائی گئی یا کچھ اور آپ کو نہیں چھوڑوں گا، مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مجھے عدالت آنے سے پہلے بتایا گیا کہ مجھ پر حملہ ہو گا، خاندانی لوگ ہیں، ایسی حرکت کا جواب اس طرح نہیں دیں گے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے، ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے، غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے، آپ کے کارکنوں کو سمجھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عدالت میں ایف آئی اے کی مصدقہ دستاویزات دیں، مصدقہ دستاویزات کی بنیاد پر میں نےمقدمہ درج کرایا، مقدمے کے انداراج کے لیے اثررسوخ استعمال نہیں کیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھے عدالت بلائی گی تو ضرور آوں گا، آپ کی طرح بہانے نہیں بناؤں گا۔

تازہ ترین