• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئ شہر وں میں کسانو ں کے مظاہر ے ٹھٹہ صادق آبا د اور سر اے سدھو میں لاٹھی چارج متعدد زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ)باردانہ کی تقسیم میں بے قاعدگیوں پر کئی شہروں میں کسانوں نے احتجاجی مظاہرے کئے،ٹھٹھہ صادق آباد اور سرائے سدھو  میں پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد زخمی ہو گئے،جہا نیاں میں گندم خریداری سنٹر پر  کاشتکاروں اور عملے میں ہاتھا پا ئی ہوئی،وہاڑی میں کسانوں نے روڈ بلاک کر دیا،علی پور میں بھی کاشتکار سراپا احتجاج رہے اور باردانہ کی  منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کیا۔محکمہ خوراک ملتان ڈوثرن کی جانب سے ڈویژن کے چار اضلاع میں گزشتہ تین روز میں گندم کے کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 6لاکھ 64ہزار 748بوری باردانہ جاری  کیا ۔ ضلع ملتان میں 223993بوری ،ضلع لودھراں میں 158065بوری ،ضلع وہاڑی میں 151379بوری ،جبکہ ضلع خانیوال میں 183511بوری باردانہ  کسانوں کو فراہم کیا گیا ۔دوسری طرف محکمہ محکمہ خوراک پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان مہر خالد محمود ڈب نے ڈویژ ن بھر کے 47گندم خریداری مراکز پر آج  28اپریل سے گندم کی خریداری باضابطہ طور پرشروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔واضع رہے کہ قبل ازیں محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری کا عمل یکم مئی سے شروع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی مگر کاشتکاروں کے احتجاج پر آج سے گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ٹھٹھہ صادق آباد فوڈ سنٹرسے تیسرے روز بھی چھوٹے کسانوں کوباردانہ نہ مل سکا، کسان شدید گرمی میں لائنیں بناکر کھڑے رہے،  کسانوں نے الزام لگایا کہ مڈل مین، بیوپاری پرچیاں بنواکر سیکڑوں بوری باردانہ لے گئے ہیں، اس موقع پر کسانوں  اورسنٹر انتظامیہ میںتکرار ہوئی  جس پرپولیس طلب کر لی گئی،پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا،لاٹھی چارج اور تشدد سے متعدد کسان زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے، اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عمران عصمت موقع پرپہنچ گئے، ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کےسیکڑوں کسانوں نےمقدمات درج کرانے کی دھمکیوں،پولیس کے لاٹھی چارج  کیخلاف احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ۔جہا نیاں گندم خریداری سنٹر پربا ردانہ کی فرا ہمی میںسیا سی افراد کو نوازنے پر کاشت کا روں نے  احتجاج کیا اس دوران کسانوں اور عملہ میں ہاتھا پا ئی بھی ہوئی۔ کاشتکاروں محمد یٰسین، رب نواز، ملک اسماعیل، شوکت ، اختر حسین، چوہدری محمد شفیق، احمد بخش، رفیق احمد اور دیگر نےبے ضابطگیوں  کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عمران عصمت نے جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق آباد مراکز کا دورہ کیا اور کاشتکاروں سے ملاقات کی اور کہا کہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔سرائے سدھو میں مرکز خرید گندم سردار پور اور جودھ پور سنٹر پر باردانہ نہ ملنے پر کاشتکاروں نے احتجاج کیا تو پولیس نے  کاشتکاروں پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں دھکے دئیے۔ کاشتکاروں اور کسان اتحاد کے مقامی رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔علی پور میں بھی بار دانہ کی غیر منصفانہ تقسیم پر کاشتکاروں نےاحتجاج کیا ۔کاشتکاروں کنور عبدالصمید، چوہدری اعجاز حسین،رانا دانش مند ، چوہدری ارشد و دیگر نے حکام سے نوٹس  لینے اوربار دانہ کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کیاہے۔دوسری طرف  تحصیل علی پور زون میں پاسکو سنٹر ز پر گزشتہ دو سالوں سےکروڑوں روپے کی ہزاروں من گندم تاحال موجود ہے۔وہاڑی میں گندم خریداری سنٹر65ڈبلیوبی پر باردانہ کی غلط تقسیم پر کا شتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا ،پولیس کی  یقین دہانی  پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین