• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی طرح یہ الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال بنانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے کس حیثیت میں الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے؟ نیب کی طرح یہ الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈسکہ میں پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کرنے والے استعفیٰ دیں یا الیکشن کمیشن؟

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ جو الیکشن کمشنر ان کی بات نہ مانے وہ استعفیٰ دیں، ہم پوچھتے ہیں کہ کیوں استعفیٰ دیں؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں نوٹوں کی بہار دکھاؤ لیکن جس وقت الیکشن کمیشن بات نہ سنے تو استعفیٰ کا مطالبہ کریں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ڈسکہ الیکشن سے متعلق سماعت ہے ان کو جواب دینا ہوگا، یہ حکومت کسی حیثیت میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتی۔

تازہ ترین