• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکھا کے فون کال پر گلوکاری کے بولی وڈ بھر میں چرچے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ ریکھا نے نیا مشغلہ اپنا لیا ۔عمر کی66بہاریں دیکھنے والی بھارتی اداکارہ ریکھا بولی وڈ میں سینئر ترین ایکٹریس کا مقام حاصل کرچکی ہیں ۔لیجنڈری ریکھا گزشتہ کئی برس سے کسی فلم میں جلوہ افروز نہیں ہوئیں لیکن ایک وقت تھا جب ان کی موجودگی فلم کے ہٹ ہونے کی ضمانت ہوتی تھی ۔ ریکھا کئی سال میں کسی فلمی تقریب میں نظر آجاتی تھیں لیکن کچھ کورونا کی وجہ سے تو کچھ ویسے ہی عمر کے بڑھتے احساس کی بدولت وہ اب فلمی تقریبات میں بھی کم ہی نظر آتی ہیں ۔ ریکھا نے ان دنوں خود کومصروف رکھنے کے لئے ایک مزیدار مصروفیت تلاش کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریکھا مختلف بولی وڈ اداکاروں کو کال کرتی ہیں اور پھر انہیں گانا سناتی ہیں ان دنوں پورے بولی وڈ میں ریکھا جی کی ٹیلی فون پر گلوکاری کے چرچے ہیں۔ بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک دن ریکھا جی نے کال کی جس پر مجھے بہت حیرت ہوئی تاہم اس سے بھی بڑی حیران کن بات یہ تھی کہ ریکھا جی نے پورا گانا سنایا، صرف یہ ہی نہیں متعدد بولی وڈ اداکاروں کا یہی کہنا ہے کہ انہیں ریکھا جی نے کال کرکے گانا سنایا ہے۔

تازہ ترین