سکھر(بیورورپورٹ )سکھر کی احتساب عدالت میں سید خورشید شاہ سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اور عدالت نے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ، ان کے دو صاحب زادوں رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ ، سید زیرک شاہ ، بھتیجے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کےالزام میں نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔