• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی رہائی حکومت کی مہربانی نہیں ، جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )اسحاق ڈار اکرم خان درانی کے خلاف نیب کیسز بندش حمزہ شہباز کے ضمانت پر رہائی حکومت کی مہربانی نہیں وزیراعظم عمران خان، زرتاج گل، شہریار آفریدی کے سینیٹ ووٹنگ کے دوران دستخط کرنا غلطی نہیں دانستہ ہیں نیب اور الیکشن کمیشن سیاست زدہ ہیں یا مصدق ملک مشاہد حسین آصف کرمانی ودیگر سیاسی غدار ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی، صوبائی نائب امیر اول سردار نسیم خان ترین، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مہترزئی ،صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم مدنی ،انجینئر نسیم خان مسعود، مولانا طاہر شاہ اخوندزادہ، حاجی اختر شاہ مردانزئی، حاجی حضرت اللہ اچکزئی، مولانا ندامحمد حقانی ،قاری نعیم اللہ جلالی،حاجی خدائے نظر ترکئی، مولانا جاندین حقانی ویدگر نے سینیٹ انتخابات پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کئی باتیں حیران کن ہیں خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسحاق دار اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کے خلاف نیب کے کیسز بند ہونا اور حمزہ شہباز طویل اسیری کے بعد ضمانت پر رہائی معمولی بات نہیں اور نہ حکومت اتنی مہربان ہے کہ ان کے سروں پر دست شفقت رکھا ہو۔ دوسری جانب حکومتی اراکین میں وزیراعظم عمران خان سمیت زرتاج گل اور سابق وزیر داخلہ شہر یار خان آفریدی ووٹ میں اسٹیمپ کے بجائے دستخط کرنا بھی معمولی غلطی نہیں اور ممکن بھی نہیں کہ تینوں حضرات ناسمجھ ہیں بلکہ ہمارا دعویٰ ہے کہ یہ تینوں حضرات نے دانستہ طور پر کیا ہوگاچیئرمین سینیٹ انتخاب کے دوران مصدق ملک مشاہد حسین آصف کرمانی ،افنان اللہ ،پلوشہ ،روبینہ خالد، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں غداری کی ہوں یا نیب اور الیکشن کمیشن سیاست زدہ ہوں یہ ہر گز نہیں کہ اراکین سینیٹ کے انتخابات میں تمام کے تمام حکومتی اراکین غلطی کریں اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں اپوزیشن غلطی کا اعادہ کرےبلکہ ہمارے دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے درمیان ڈیل ہوئی ہے ڈیل میں چوہدری برادران کا ضرورہاتھ ہے شطرنج میں زرداری سب پر بھاری ہواہے۔
تازہ ترین