• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمال انڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ کا اجلاس

پشاور (جنگ نیوز) سمال انڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت حاجی وحید عارف اعوان ہوا جس میں سرحد چیمبر آف کامرس پشاور کے سابق صدر انجینئر انور مقصود ‘ممتاز صنعتکار حکیم عبد الوحید ‘ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد سہیل ‘نائب صدور اورنگزیب مہمند ‘ہارون شفیق ‘طور خان ‘ جنرل سیکرٹری منصور احمد ‘جائنٹ سیکرٹری محمد سعید ‘فنانس سیکرٹری اشتیاق احمد اور پریس سیکرٹری شکیل احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیسکو حکام کی جانب سے مارچ میں ہر دوسرے دن بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش کو غیر منصفانہ اور ظلم قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ پرمٹ کے نام پر کارخانہ داروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے ۔سمال انڈسٹریل سٹیٹ کوہاٹ روڈ میں پہلے ہی متعدد کارخانے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے بند ہونے کے قریب ہیں ۔آئے روز بلاوجہ سے صبح آٹھ بجے تا سہ پہر چار بجے تک بجلی کی بندش اور آنکھ مچولی سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ پرمٹ شیڈول واپس لیا جائے ورنہ انڈسٹریل سٹیٹ کوہاٹ روڈ احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو حکام پر عائد ہو گی۔
تازہ ترین