• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم تبدیلی کے حقیقی علمبردار ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ملک میں حقیقی تبدیلی کے علمبردار ہیں، اس نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس میں عوام کو انصاف نہیں ملتا۔

کوئٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے نوجوانوں کا خیرمقدم کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک میں حقیقی تبدیلی کے علمبردار ہیں، اس نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ جس میں عوام کو انصاف نہیں ملتا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی لیڈرز کو خریدا گیا۔


سینیٹ انتخابات کے دوران اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومت کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ ہمارے 16 ممبران بک گئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو کچھ ملک میں ہورہاہے وہ سیاست کے نام پر دھبہ ہے، یہ ووٹوں کا کھیل نہیں نوٹوں کا بازار تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں خاندانی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم ملک میں یکساں نظام تعلیم چاہتے ہیں۔

بلوچستان کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ صاف پانی اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، بلوچستان کے 19 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں 15فیصد اسکول بند پڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین