• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے، ایم سی آئی کے آپریشن، سامان ضبط

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور ایم سی آئی کے شعبہ میونسپل ایڈمنسٹریشن نےتجاوزات کے خلاف اپریشن کیا اور اس دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات کومسمار کیاگیا۔ شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی ڈھوک ٹاہلی بری امام میں آپریشن کرتے ہوئے چار دیواری، آئی جے پی روڈ پرپنڈورا کے قریب تعمیراتی مواد کے سیل پوائنٹ اوراسلام آباد ایکسپریس وے پر تجاوزات کو مسمار کرکے ایک ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹر یشن راجہ عابد کی سر براہی میں بھی آئی ٹین مرکز میںتجا وزات کے خلاف آپریشن میں پانچ ٹرک سا ما ن ضبط کیا۔ ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹر یشن عامر شہزاد نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ آپریشن کا آ غاز آئی ٹین مرکز سے کیا گیا ہے جہاں فٹ پاتھ ، راہداریاں تجاوزات سے پاک کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ فیشیا سائن بورڈ زکی فیس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بھی اپریشن کیا گیا ہے۔ پنجاب کیش اینڈ کیری ، سروس شوز ، باٹا شوز اور فوڈپانڈا نادہندگان میں شامل ہیں جن کے سائن بورڈ ہٹا دیئے گئے ہیں۔ایسے سائن بورڈ ز بھی ہٹا ئے گئے جو بلااجازت لگائے گئے تھے ۔
تازہ ترین