• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں ٹماٹر 700، پیاز 500، چینی 200 روپے کلو فروخت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ضلع کُرم میں پہنچنے والی اشیائے خورونوش کی مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہری کے مطابق کرم میں ٹماٹر 700، گوبھی 500، ٹِنڈا 500 اور پیاز 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

کرم کے شہری کا کہنا ہے کہ یہاں ہری مرچ 800، چینی 200 اور چائے کی پتی 2200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

شہری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اَپر کرم کے لیے اشیائے ضروریہ کا کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید