کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (س) کے صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی انجینئر سردار نسیم مسعود، صوبائی سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم مدنی قاری نعیم اللہ جلالی ،حاجی حضرت اللہ اچکزئی، مولانا ندامحمد حقانی اوردیگر نے کہا ہےکہ شروع دن سے ہمارا موقف رہا ہے کہ بعض نادیدہ قوتیں جمعیت (س) کی مقبولیت سے خائف ہیں دنیا میں ایسی نظر نہیں ملتی کہ ثالث کو فریق بناکر ان کے خلاف بھی جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے سازش کی جائے۔انہوں نے کہاکہ8فروری کو جماعتی امیدوار کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہوا لیکن گزشتہ روز پشین کی سیشن عدالت نے فوری رہائی کا حکم دے کر ہمارے موقف کو سچ ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ صد افسوس جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہم نے فوراً ضلع پشین کے پریزائڈنگ افسر اور الیکشن کمیشن کو تحریر طور پر آگاہ کیا حالانکہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون نافذ کرنے والا کوئی ادارہ کسی صورت میں امیدوار کو گرفتار نہیں کرسکتا۔ اس کے باوجود ہمیں الیکشن سے دور کرنے کیلئے یہی حربہ استعمال کیاگیا۔جمعیت (س)نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایالیکن صوبائی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے دباؤ میں آکر ہماری آواز نہ سنی بلکہ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز نوابزادہ میر یاد گار رئیسانی ،حاجی میر احمد خان شاہوانی کی ہمارے جلوس میں شرکت اور گھر آمد سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔