• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوالی۔

بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔


اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں آج کورونا ویکسین لگوا رہی ہوں تاکہ خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو عالمی وبا سے بچا سکوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا ویکسین لگوانے کے بعد پہلی بار مجھے معمر شہری ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔‘

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ’جو بھی 60 سال کا شہری ہے اُسے اب میری طرح خود کو معمر ماننا پڑے گا اور کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔‘

اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ، ارمینا خان اور ریما خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

تازہ ترین