پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا حق ہے کہ سوال کرے عوام نے کیا غلطی کی کہ انہیں یہ بربادی اور تباہی دی جائے، ہم سے الیکشن چراکر حکومت چھینی گئی۔
اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے معیشت 5.8 فیصد پر چھوڑی، اب ہم منفی 0.4 سے گرو کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے ہم نیپال اور سری لنکا بننے جارہے ہیں، پھر کوئی ایٹم بم کام نہیں آئے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے ملک میں ہونے والی اس معاشی تباہی کا ذمہ دارکون ہے؟۔