• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کی شرح 7.8 فیصد اور مزید 61 اموات


پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7اعشاریہ 8 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3 ہزار 495 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار634مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار717 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار810ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار377ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 96لاکھ48ہزار242 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 592 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار62مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 77 ہزار501مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ62ہزار 207 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار469ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ91 ہزار186 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار896ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 77 ہزار 443 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 188ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 49 ہزار476 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل531 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار269مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار264 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 328 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین