• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ٹرین میں تیکنیکی خرابی، ٹرین کا 35 کلومیٹر تک پیچھے کی جانب سفر

بھارت میں دہلی سے شمالی ریاست اتر اکھنڈ کے شہر تنک پور جانے والی ٹرین تیکنیکی خرابی کے باعث اچانک پیچھے کی جانب سفر کرنے لگی، ایسا متواتر 35 کلومیٹر تک ہوا اور ٹرین 35 کلومیٹر پیچھے چلی گئی۔ 

بلآخر یہ ٹرین ریاست کے علاقے خاتیمہ جوکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے 330 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے وہاں جاکر رکی۔


اطلاعات کے مطابق پورنا گری جنشاتبدی ایکسپریس کے ڈرائیور کو ٹریک پر پھرتے ہوئے ایک جانور کو بچانے کے لیے بریک لگانا پڑا۔

اس واقعے کے بعد ڈرائیور لوکو موٹیو پر کنٹرول کھو بیٹھا اور پوری ٹرین پیچھے کی جانب جانا شروع ہوگئی۔ 

بعد ازاں ٹرین کے مسافروں کو بس کے ذریعے تنک پور روانہ کیا گیا۔

تازہ ترین