• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نےمیزائل سٹی کے نام سے فوجی اڈہ قائم کر لیا

تہران ( آن لائن ) ایران نے نئے فوجی اڈے "میزائل سٹی" کا افتتاح کردیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے فوجی طاقت دکھانے کیلئے منفرد اقدام کرتے ہوے میزائل سٹی کے نام سے فوجی اڈہ قائم کر لیا۔ افتتاحی ویڈیو میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا بڑا ذخیرہ دکھایا گیا ہے۔ جنگوں میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات بھی رکھے گئے ہیں ، ائیر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک شکن میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کسی کیخلاف جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن ملکی دفاع کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی بحری جہاز کے قریب ایک خوفناک دھماکہ کروایا گیا ، دھماکہ کا الزام نیتن یاہو نے ایران پر لگاتے ہوئے کہا کہ تہران کو اس قسم کی جارحیت سے بعض رہنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کی طرف سے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
تازہ ترین