• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حویلیاں طیارہ حادثہ کیس میں ائیر ویجلینس سے پلان آف ایکشن طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حویلیاں طیارہ حادثہ کیس میں ائیر ویجلینس سے پلان آف ایکشن طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو دوران سماعت سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے ۔ پی آئی اے حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار نے کچھ دستاویزات جمع کرائی تھیں پی آئی اے نے اس کا جواب جمع کرادیا گیا ہے ۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ائیر ویجلینس حکام بتائیں کہ کیا اقدامات کئے ہیں اور مستقبل کے لیے کیا اقدامات کررہے ہیں اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہورہے ہیں کتنی لائف ہے ؟پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ چھ جہاز ہیں اے ٹی آر کے تین اگست میں گراؤنڈ ہوجائیں گے بیس جہاز ہیں ٹوٹل ہمارے پاس سول ایوی ایشن چیک کرتی رہتی ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہیں۔ بینچ کے رکن جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ ہم نے جب بھی دیکھا ہے کوئی سیٹ تک ٹھیک نہیں ہوتی ہے اسکرین وغیرہ چلتی نہیں ہے فوڈ کوالٹی اچھی نہیں ہے کمبل تک نہیں ہوتا ہے عملہ کا رویہ تک ٹھیک نہیں ہوتا ۔ پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ کیبن کی مین ٹیم ہمارے پاس ہے ٹرپل سیون میں انٹریٹمنٹ کم ہیں ،بہت تبدیلیاں آرہی ہیں اب حالات وہ نہیں رہے ہیں۔

تازہ ترین