لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے قومی احتساب بیورو ( نیب) میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے مریم نواز کو دو کیسز کی تحقیقات میں طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ۔مریم نواز نے طلبی کے نوٹسز پر اپنے والد ،پارٹی کے سینئر رہنمائوں اور وکلاء سے مشاورت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مریم نواز کو نیب آفس جانے کی ہدایت کی ہے ۔