• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 40 ہزار کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار کورونا ویکسین لگائی جارہی ہیں،12لاکھ افرادکو ویکسین لگائی جاچکی،چینی کمپنی کی تیارکردہ مزید5لاکھ ویکسین کی کھیپ آج پہنچ جائیگی، چینی کمپنی کی تیار کردہ مزید پانچ لاکھ ویکسین کی کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہونے سے اب تک 12 لاکھ افراد ویکسین لگائی جاچکی ہے،وفاقی حکومت کی طر ف سے گلگت بلتستان (جی بی) اور کشمیر سمیت تمام صوبوں میں برابری کی بنیاد پر کورونا ویکسین مہیا کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد جنہوں نے 1166 پر اپنا قومی شناختی کارڈ میسج کرکے خود کو رجسٹر کروایا تھا ،کو ویکسین لگانے کی اجازت دی ہے۔

تازہ ترین