لاہور(خبر نگار)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات اور سوشل سائنسز ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے سیمینار ہوا۔ اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ طلباء میں متوان غذا کی آگہی بے حد ضروری ہے۔ یونیورسٹیوں کا مقصد محض ڈگری دینا نہیں بلکہ نوجوانوں میں صحت مند طرز زندگی کا شعور بیدار کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ شعبہ عمرانیات کی سربراہ ڈاکٹر سمیرۃالحسن نے اس حوالے سے ایک تفصیلی لیکچر دیا۔