• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آوارہ کتوں سے متعلق شکایتی مرکز قائم


سندھ حکومت کی جانب سے آوارہ کتوں سے متعلق شکایتی مرکز قائم کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کتوں کو ٹیکے لگانے کیلئے حکومت سندھ نے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں ریبیز اور جراثیم سے پاک کیا جاسکے اور کتوں کی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کتوں کو گولی مارنا اور زہر دینا کوئی مناسب حل نہیں ہے۔

حکومت سندھ نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے جدید اور سائنسی طریقہ اختیار کیا ہے۔

کتوں کی ویکیسن سے ریبیزکو پھیلنے سے روکا جاسکے گا، عوام ہیلپ لائن نمبر 021-99211398 اور 021-99211399 پرشکایات درج کراسکتے ہیں۔

تازہ ترین