این اے 75 ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ڈسکہ میں الیکشن سے قبل مرنے مارنے کی باتیں کرکے کشیدگی پھیلائی۔
سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی اورعثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کی۔
علی اسجد ملہی نے کہا کہ ہمارے کپتان نے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ میچ کا چیلنج دیا تھا، ہمیں امید ہے سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ حکومت کو ہی نہیں مانتے۔
اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کیس زیرالتوا ہے ورنہ ہم بہت سی باتیں کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آر او کی درخواست میں فائرنگ کا ذکر ہی نہیں ہے۔