• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام


خیبرپختونخوا کےضلع باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیر زمین چھاپا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب چارمنگ سے بڑی مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


سیکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکا خیز مواد پاک افغان بارڈر سے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ڈی ایس پی باجوڑ کے مطابق دہشت گرد مواد کو خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ایما پر سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین