• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلائیو سٹافورڈ اسمتھ نے کاوے موسوی اور شہزاد اکبر کی دوسری ملاقات کا اہتمام کیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ ) کلائیو سٹافورڈ اسمتھ نے کاوے موسوی اور شہزاد اکبر کی دوسری ملاقات کا اہتمام کیا۔براڈشیٹ کے سی ای او کاوے موسوی اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو سٹافورڈ اسمتھ نے براڈشیٹ ایل ایل سی کے حق میں لندن ہائی کورٹ کے فیصلے اور پاکستان کے لئے تقریبا 30 ملین امریکی ڈالر کی ممکنہ "چھوٹ" پر شہزاد اکبر سے تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کے بارے میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے ہیں ۔جب کہ اب یہ بات سب کے علم میں ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے احتساب کے مشیر شہزاد اکبر اور کاوے موسوی کے مابین پہلی ملاقات ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کرائی تھی ، جو کہ خود بھی اس میٹنگ میں بیٹھے تھے جہاں پاکستان اورکاوے موسوی کے مابین مستقبل کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ لیکن یہ ایک معمہ تھا کہ لندن میں دوسری ملاقات کس نے کرائی۔ڈیوڈ روز ، کاوےموسوی اور شہزاد اکبر نے 19 اکتوبر 2020 کو لندن میں براڈ شیٹ ڈیل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی لیکن ملاقات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی۔ دی نیوز سمجھتا ہے کہ دوسری ملاقات کا اہتمام چند روز بعد ریپرائیو کے بانی کلائیو سٹافورڈ اسمتھ نے کیاتاکہ مسئلہ کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔کاوے موسوی نے تصدیق کی ہے کہ کلائیو نے ان سے شہزاد اکبر سے ملاقات کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ان کے اور مسٹر اسمتھ کے مابین کمیشن کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ کاوے موسوی یہ کہہ چکے ہیں کہ ڈیوڈ روز سے یہ طے ہوگیا تھا کہ شہزاد اکبر کے ذریعے ڈیوڈ روز کی کوششوںؓ سے پاکستان نے براڈشیٹ ایل ایل سی کو مکمل ادائیگی کر دی تو انہیں 250000 پونڈزکمیشن دیا جائے گا جس کے بعد ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر سے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔ اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کلائیو سٹافورڈ اسمتھ نے کہا کہ کاوےموسوی اور شہزاد اکبر کے مابین دوسری ملاقات انہوں نے کرائی اور وہ خود بھی ساتھ بیٹھے تاکہ موسوی سے پاکستان کو براڈشیٹ ایل ایل سی کے تقریباً 30 ملین امریکی ڈالر کی چھوٹ دینے پر زور دیں۔کلائیو سٹافورڈ اسمتھ نے کہا کہ وہ کسی بھی تعمیری کام کے بغیر جس سے کسی بھی طرح پاکستان کو فائدہ نہیں پہنچا، کاوے موسوی کو پاکستانیوں ، خاص طور پر بچوں کے منہ سے لاکھوں ڈالر نہ لینے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کرنا چاہتےتھے۔

تازہ ترین