سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عُمر کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ماڈلنگ کی اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت لباس میں ملبوس ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔
شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے لیے عُمر رسیدہ ہونے سے زیادہ طاقتور کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر میری عُمر بڑھ رہی ہے تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ وہ میری عُمر ہے اور سال گُزرنے کے ساتھ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔‘
وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ ہمیں چمکاتی ہے۔‘
خیال رہے کہ شنیرا اکرم آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہے، وہ 20 مارچ 1983ء میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھیں۔
لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔