سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک عام سا شہری چنگچی میں سفر کر رہا ہے۔
چنگچی میں بیٹھا شخص ہوبہو وزیر اعظم عمران خان جیسا ہی دکھ رہا ہے، جیسے وزیر اعظم عمران خان اپنی جوانی اور کرکٹ کے زمانے میں نظر آ یا کرتے تھے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہوگئے ہیں تو وہیں شنیرا کو بھی یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ یہ شخص عمران خان ہی ہے یا اُن کا ہمشکل ہے۔
اس ضمن میں شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
شنیرا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حیرت زدہ انداز میں لکھا ’او مائے گوڈ۔‘
اُنہوں نے اپنے اسٹوری کے کیپشن میں حیران ہونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
شنیرا کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح کافی حیران ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو نامعلوم فرد کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
ویڈیو بنانے والے کو اس دوران پنجابی زبان بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ آئے ہوئے ہیں۔‘