• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کیلئے جاوید شیخ کی بھی باری آگئی

سینیئر اداکار جاوید شیخ نے آرٹس کونسل میں فنکاروں کیلئے قائم ویکسینیشن سینٹر سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین  لگوالی۔

سینئر اداکار نے کہا کہ آرٹس کونسل میں اس سہولت کی فراہمی پر وہ سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں۔


انہوں نے کورونا ویکسین لگانے کے تجربے کے حوالے سے کہا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں اور خود کو کورونا سے محفوظ بھی سمجھ رہے ہیں۔

جاوید شیخ نے دیگر معمر شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

خیال رہے کہ فنکاروں کیلئے کراچی آرٹس کونسل میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فنکار، ادیب، لکھاری بہت اہم ہیں، ان کیلئے آرٹس کونسل میں ویکسیشن سینٹر بنایا ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ جب تک ستر فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین نہیں لگتی فائدہ نہیں ہوگا، ویکسین سب کو لگنی ہے، یہ انسانیت کی خدمت ہے، ہم چاہتے ہیں ہر فرد تک پہنچیں۔

تازہ ترین