• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر خدارا عمل کریں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، پنجاب کے شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کے روکنے میں انتظامی ایکشن کمزور دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں، شادی بیاہ اوپن جگہ پر رکھیں،  کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے کورونا ویکسین لگواسکتے ہیں، یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں۔


انہوں نے کہا کہ خریدی گئی کورونا ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی۔

تازہ ترین