وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین جمعرات کو لگی ڈاکٹرز کے مطابق ان کے جسم میں پہلے سے کورونا وائرس موجود تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے شور شرابے پر فوکس نہیں کرنا چاہیے، آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔
حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپوزیشن کے اصل چہروں سے واقف ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں سہولت بازار اور رمضان بازار کا انعقاد کریں۔