قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ احتساب ہوگا مگر سب کا ہو گا ، جو لوگ چاہتے ہیں ہر چیز ان کی مرضی کی ہو ایسا نہیں ہوسکتا،سپریم کورٹ کے پاس پورے اختیارات ہیں ہر کسی کی مرضی کے ٹی او آر نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسے جلوسوں کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،تصادم کا امکان نہیں،پاناما لیکس میں نام آنے سے وزیر اعظم کے استعفے کا جوازپیدا نہیں ہوتا۔