• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی مشکلات کے سبب ملک میں ہاکی کا کھیل تباہ ہوگیا، دانش کلیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی کیمپ کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل میچوں کا تجربہ دلانے کے لئے جونیئر ایشیا کپ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کو غیر ملکی ٹیموں سے مقابلے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر کی ٹیموں باہمی مقابلے سے ہی سیکھتی ہیں، مگر پاکستان میں مالی مشکلات کی وجہ سے قومی گیمزتباہ ہوگیا ہے۔ جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جونیئر ایشیا کپ میں ہمیں بھارت،کوریا جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا، جو پچھلے کئی سال سے مختلف ملکوں کے ساتھ سیریز اور میچز کھیل رہی ہیں، جبکہ ہمارے کھلاڑیوں نے ایک بھی انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمارا ہدف ہے کہ ٹاپ تھری میں جگہ بناکر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر سکیں۔

تازہ ترین