• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل ہل ہنگامہ کیس، پراؤڈ بوائز گروپ کے چار ارکان پر فرد جرم عائد

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی کیپٹل ہل پرخونریز ہنگاموں میں ملوث انتہائی دائیں بازو کی تنظیم ’’پراؤڈ بوائز ‘‘ کے چار ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ اس حوالے سے سربمہر حکم کو کھولنے پر تازہ شہادتیں سامنے آئی ہیں۔ وفاقی حکام کے خیال میں مذکورہ گروپ کے ارکان نے کانگریس کو صدر جو بائیڈن کی کامیابی کا اعلان کرنے سے روکنے کے لئے منظم حملہ کیا۔ اب تک اس فاشسٹ گروپ کے( 19) ارکان پر (6) جنوری کے ہنگاموں میں ملوث ہونے پر وفاقی عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔ پرائوڈ بوائز نے جب گروپ کے رہنما انریت ٹریو کو گرفتار کیا تھا اپنا چینل ترک کرکے ’’بوئس آ ن دی گرائوانڈ‘‘ کے عنوان سے نیا چینل کھول لیا۔

تازہ ترین