این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 مارچ کو سماعت کرے گا۔
جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں، ڈی جی الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔