• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Maulana Fazlur Rehman Discharged From Hospital
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہیں چکنی اور چٹ پٹی چیزیں کھانے سے منع کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف کی وجہ سے آج پمز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے۔

مولانا کے معالج ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا ہیں،انہیں خوراک میں بے احتیاطی کی وجہ سے معدے میں تکلیف ہوئی ہے، اسپتال میں کچھ ٹیسٹ لینے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو ڈسچارج کردیا گیا، تاہم چکنی اور چٹ پٹی اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
تازہ ترین