پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار667 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 92 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار843ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار802ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار960ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 97لاکھ73ہزار993 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 107 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار900مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 81 ہزار852 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار58 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار479ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ97 ہزار177 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار974ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار245 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار208ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 51 ہزار414 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل543 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار327مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار609مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 333 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 299 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔