ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے اوباما دور میں امریکا پر اعتماد کیا، وعدوں کی پاسداری کی، لیکن امریکا نے اعتماد توڑا۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری معاہدے میں واپسی کی جلدی نہیں، پہلے امریکا پابندیاں ختم کرے، ایران کے لیے امریکی وعدے قابل اعتبار نہیں ہیں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے اوباما دور میں امریکا پر اعتماد کیا، وعدوں کی پاسداری کی، لیکن امریکا نے اعتماد توڑا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کاغذات میں پابندیاں ختم کرنے کا کہتے ہیں، عملی طور پر ایسا نہیں کرتے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا۔