• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں 2 افراد نے ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، متاثرہ لڑکی کی بیوہ والدہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا، لیکن زیادتی کی دفعہ لگائی نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا، ڈی این اے کروانے کے لیے بھی نمونے لاہور لے جانے کے لیے گاڑی کا بندوبست کرنے کا کہہ دیا۔

پولیس کے مطابق حاجی آباد کی رہائشی بیوہ خاتون راشدہ محنت مزدوری کے لیے گھر سے باہر گئی تو اس دوران 2 ملزمان فرحان علی نے ساتھی کے ہمراہ اس کی 25 سالہ ذہنی معذور بیٹی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے میڈیکل کے باوجود مقدمہ میں زیادتی کی دفعہ شامل نہیں کی جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لاہور فرانزک لیب لے جانے کے لیے بھی اسے گاڑی کا بندوبست کرنے کے لیے کہا جارہا ہے۔

راشدہ بی بی کا کہنا ہے کہ متاثرہ بیٹی سمیت اس کے تین بچے ذہنی معذور ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کہ انصاف فراہم کیا جائے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے درخواست کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے، فرانزک کی رپورٹ پر زیادتی کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر تبدیل ہوجائے گی۔

تازہ ترین