• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سینیٹ کی بڑی اپوزیشن پارٹی، قائد حزب اختلاف ہمارا حق ہے، پرویز اشرف

پی پی سینیٹ کی بڑی اپوزیشن پارٹی، قائد حزب اختلاف ہمارا حق ہے، پرویز اشرف 


اسلام آباد ( وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے رہنماراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سینیٹ میں پی پی پی کی اکثریت ہے ،لہذا اپوزیشن لیڈرہمارا ہی ہونا چاہیے۔ 

امید ہے معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں خوش اسلوبی اور متفقہ طور پر جمہوری روایات کے مطابق طے ہو جائے گا۔

پرویز اشرف نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے اور پی ڈی ایم سے اپنے امیدوار کے لئے توثیق چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی 21سینٹرز کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیش پارٹی ہے اور جمہوری روایات کے مطابق حزب اختلاف کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ہی ملنا چاہیے۔

تازہ ترین