• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: جیا ضیا

ملبوسات: مے سون (Maysoon) کلیکشن

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

ساغر صدیقی کا شعر ہے؎’’مُسکراؤ بہار کے دِن ہیں …گُل کھلاؤ بہار کے دِن ہیں‘‘، تو بلاشبہ بہار کے اس موسم میں جب چارسُو رنگینی و دِل کشی ڈیرے سےڈال لیتی ہے، بے وجہ بھی ہنسنے ،ہنسانے، بننے سنورنے کو مَن مچلے جاتا ہے اور سونے پر سہاگا بہار کے ساتھ شادیوں کا سیزن بھی عروج پر ہے۔ آئے روز ہی کسی نہ کسی تقریب کا سندیس آجاتا ہے ،تو ہم نے بھی ان دو حسین رُتوں کی عین مناسبت سے آج اپنی بزم کچھ رنگا رنگ تقریباتی پہناووں ہی سے مزیّن کر ڈالی ہے۔

ذرا دیکھے، فون رنگ بنارسی جارجٹ غرارے کے ساتھ شیفون جارجٹ فیبرک میں کام دار ائیر لائن فراک کی دِل کشی و زیبائی کیا غضب ڈھا رہی ہے۔ ساتھ کرن سے آراستہ دوپٹّے کی ہم آمیزی بھی اچھی ہے۔ براؤن رنگ بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ قدرے لمبی قمیص ہے، جس کے گلے پر انتہائی حسین دبکے، سلمے کا کام ہے، تو کہیں کہیں ستارے ٹانکے گئے ہیں،جب کہ کنٹراسٹ میں طلائی رنگ آرگنزا کا دوپٹا خوش گوار تاثر دے رہا ہے۔

پھر شوخ جامنی رنگ جامہ وار غرارے، قمیص کا انتخاب بھی اچھا ہے کہ قمیص پر بَھرا بَھرا کام بہت بھلا معلوم ہو رہا ہے۔ اِسی طرح ایک جانب ڈارک اسکن رنگ جامہ وار غرارے کے ساتھ کام دار ائیر لائن فراک اور اِسی رنگ میں پلین دوپٹا کِھل رہا ہے،تو دوسری جانب سیاہ رنگ لباس بھی خُوب بہار دکھا رہا ہے کہ پلین ٹراؤزر کے ساتھ تھریڈ ورک سے آراستہ قمیص پر گل بُوٹوں کے جال نے لباس کی شان کچھ اور بھی بڑھا دی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین