• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پیشی، نیب نے پولیس اور رینجرز سے معاونت طلب کرلی

مریم نواز کی پیشی، نیب نے پولیس اور رینجرز سے معاونت طلب کرلی 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ )قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور نے بعض میڈیا رپورٹس جن میں 26 مارچ 2021ء کو مریم نواز کی نیب لاہور میں قانون کے مطابق دو (2) انکوائریوں میں پیشی کے موقع پر مبینہ طور پر نیب کے بعض ملزمان، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دیگر افراد کی طرف سے نیب لاہور کی عمارت پر چڑھائی کرنے ، پتھرائو کرنے اور نیب کے قانونی اور آئین کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے اور نیب لاہور کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات کی بنیاد پر نیب لاہور نے قانون کے مطابق تمام آئینی اقدامات خصوصاً نیب لاہور کی عمارت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مبینہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیب لاہور کو ریڈ زون (Red Zone) ڈکلیئر کرنے کی متعلقہ حکام سے قانون کے مطابق درخواست کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر نیب نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی دھمکی یا دبائو کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے عوام کی اربوں روپے کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ نیب انسداد بد عنوانی کا قومی ادارہ ہے جس کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے ترجمان نیب کے مطابق ۔چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔نیب ملک کا واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے714ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔

تازہ ترین