• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات، احتساب اور کشمیر کی آزادی، بلاول اور سراج الحق متفق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اتفاق کیاہے کہ سیاسی قوتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنا چاہیے۔ کشمیر کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے گزشتہ حکومت کیخلاف دھرنا دیا اور انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت میں آکر بھول گئے ہیں، انتخابی اصلاحات میں ضرورت ہو تو آئین میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔یکطرفہ احتساب کی بجائے اکاؤنٹیبلٹی کا ایسا نظام وضع ہو نا چاہیے جس میں سیاستدان، ججز، بیوروکریٹس اور جرنیلوں سمیت سب جوابدہ ہوں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی قوتوں اوردیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک مضبوط موقف کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان تیار کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنمائوں نےمنصورہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین