• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو اپنے ’روٹی گروپ‘ کی یاد ستانے لگی ہے۔

شاداب خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حسن علی ایک اچھا کرکٹر ہے ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

جواب میں حسن علی نے کہا کہ وہ بھی اپنا ’روٹی گروپ مِس کررہے ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کا یہ گروپ جلد ایک ساتھ ہوگا۔

خیا رہے کہ 2018 میں دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی ، محمد نواز ، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔


شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو ’روٹی گروپ‘ کا نام دے رکھا ہے۔

تازہ ترین