پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پڑوسی ملک سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
پروفیشنل باکسر کا کہنا ہے کہ انہیں 2016 میں پڑوسی ملک کی جانب سے فائٹ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔
محمد وسیم نے مزید کہا کہ رواں سال کے آخر میں وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ لڑیں گے اور ایک بار پھر اُنہیں اس حوالے سے اپروچ کیا جارہا ہے۔
پاکستانی باکسر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے نہ پہلے یہ باتیں قبول کیں اور نہ ہی آئندہ ایسا کریں گے۔