• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد وسیم کی پنچنگ اور داؤپیچ قابل تعریف ہے، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ باکسر محمد وسیم کی پنچنگ اور داؤپیچ بہت ہی قابل تعریف ہے لیکن اب ہمیں غربت، بے روزگاری اور ناانصافی کو پنچنگ کرنا ہے، ہم اپنے ٹارگٹ فکس کرلیں کہ کس مسئلہ کو پنچ مارنے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کا نام آلودہ کیا تھا لیکن باکسر عامر خان نے دنیا کے سامنے پاکستان کی سافٹ امیج پیش کی۔

فردوس عاشق پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ماری نوجوان نسل کو اللّہ نے خداد صلاحتیوں سے نوازا ہے۔

اپنے پریس کانفرنس میں اُنہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ حکومت پنجاب نے جامع اسپورٹس پالیسی کا اجراء کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے ایجنڈا عملی شکل اختیار کرچکا ہے اور جن ممالک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں اسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ نوجوان باکسرز کو خصوصی طور پر مدعو کرنا ان کی صلاحتیوں کا اعتراف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی فائٹیس نے میڈیا کو مصروف رکھا ہوا ہے، دونوں کھلاڑیوں کا سیاست سے تعلق نہیں کھلاڑی وزیراعظم کے مقاصد کو سپورٹ کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر ہے، پہلے اپوزیشن وارم اپ میچ کھیلے پھر رنگ میں اترے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ لاہور کے جلسے نے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کردیا ہے، جاتی امراء سے چوں چرا نہیں ہورہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ زخمی مرہم پٹی کرا کر اٹھیں گے تو پھر نیا لائحہ عمل ہوگا۔

تازہ ترین