• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورد برد، ایف آئی اے نے کے پی ٹی افسر ارباب انس سابق منیجر ایچ آر کو پی ایس سمیت حراست میں لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے پی ٹی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کے پی ٹی کے افسر ارباب انس سابق منیجر ایچ آر، اوران کے پی ایس آفتاب احمد کو 22 مارچ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان پر رکارڈ کی چوری اور خورد برد (ٹیمپرنگ) کا الزام لگایا گیا ہے۔اسی ضمن میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں چوری کے ساتھ ساتھ سرکاری راز افشا کرکے سرکاری اور پرسنل فوائد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر حصول کا الزام عائد کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے ارباب انس سابق منیجر ایچ آر پر یہ بھی الزام ہے کہ خورد برد کے ذریعے سرکاری فائلوں کو غائب کیا ہے اور نئے منیجر ایچ آر کا ان فائلوں کا تقاضا کرنے کے باوجود بھی یہ فائلیں انہوں نے حوالے نہیں کی ہیں جس سے کے پی ٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے ،ایف آئی اے کے مطابق کے پی ٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز غلط ہے جس کے بعد اب ایف آئی اے نے باقاعدہ ر پریس ریلیز جاری کی ہے، ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری صرف ایک کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین