کراچی میں دو روز قبل پولیس کی جانب سے وکیل پر مبینہ تشدد کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر سٹی کورٹ میں ہڑتال پر پولیس نے سٹی کورٹ کے چاروں داخلی دروازے بند کر دیے ہیں، پیشی پر آنے والے سائلین کا عدالت کے باہر رش لگ گیا۔
کراچی بار کی جانب سے وکلاء کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
وکلا کے مطابق دو روز قبل اساتذہ کے احتجاج کے دوران وکیل پر پولیس نے تشدد کیا تھا۔