• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 اپریل تک بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان


وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کورونا سے متاثرہ بعض اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن شہروں میں تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیا تھا وہ 11 اپریل تک بند رہیں گے ۔


شفقت محمود نے کہا کہ ان اضلاع میں اگر کسی ضلعے کا اضافہ کرنا ہے تو یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہو گی۔

‏وفاقی وزیر نے کہا کہ  پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، خیبرپختونخواکے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے، کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی ،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں بورڈز کے امتحانات کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات صوبائی حکومتوں اور بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہیں۔ صوبائی وزراء تعلیم ویڈو لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین