• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پریزائڈنگ افسر کے ذریعے غلط کھیل ہوا، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کرنے کے لیے پریزائڈنگ آفیسر کے ذریعے غلط کھیل کھیلا گیا، بالا فورم سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے، جو ہم انصاف حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے کیس میں درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پریذائیڈنگ افسر کے سینیٹ کی پولنگ اسٹیشن میں فیصلےکو چیلنج کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر نے 7 ووٹ یہ نشاندہی کرتے ہوئے مسترد کیے تھے کہ یہ یوسف رضا گیلانی کو ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالا فورم سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے، جو ہم انصاف حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں گے،  آئین پارلیمان کی کارروائی پر سوال اٹھانے سے روکتا ہے، یہ پارلیمانی کارروائی نہیں تھی۔

تازہ ترین