• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو مولانا فضل الرحمٰن کی وجہ سے ریلیف ملا، عبد الغفور حیدری

لاہور(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو مولانا فضل الرحمٰن کی وجہ سے ریلیف ملا کیونکہ اظہار یکجہتی کےلئے نیب آفس جانا تھا، نیب مخالفین کیلئے بنایاگیا

بلاول کی بات پر تبصرہ کرنے سے قیادت نے منع کیا ہے، سینیٹ الیکشن میں پس پشت طاقتیں پھر سامنے آ گئیں، پیچھے والے ہاتھ کھڑا کر دیں تو وقت سے پہلے عمران خان گھر چلا جائے گا،بظاہر قوتیں عمران خان کو دھکا دے رہی ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کےلئے کارکنوں کو متحرک کروں گا، بلاول کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ قیادت نے منع کیاہے۔

جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ نیب قوانین اور یہ ادارہ برسراقتدار طبقے کے مخالفین کےلئے بنایاگیا، اب تو مکمل طورپر نیب یکطرفہ ہے۔

تازہ ترین