• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249 ضمنی انتخاب: 52 امیدواروں کے کاعذات درست، 3 کے مسترد

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی، مجموعی طور پر 55 امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی، جس میں 52 امیدواروں کے کاعذات درست اور  3 کے مسترد ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کے  امجد آفریدی، حنید لاکھانی، اشرف قریشی اور ملک شہزاد سمیت 13 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے، جبکہ مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے مفتاح اسماعیل سمیت 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور  کیے گئے، جبکہ  ایم کیو ایم کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت 7 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے۔

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل سمیت 2 امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ وحید شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال سمیت 3 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

ای سی پی کے مطابق  ایم ڈبلیو ایم کے مبشر حسن کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، تحریک لبیک کے چاروں امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دس آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں، ایک ازاد امیدوار زنیرا رحمان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کی نشست فیصل واوڈا کے استعفی سے خالی ہوئی ہے۔

تازہ ترین